جنوبی24 پر گنہ کے سونار پور تھانے کے تحت راج پور علاقے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آ یا جب گھر کے پائپ کو ہائی ڈرین سے جڑنے کے لیے دیباسیش پال نام کے ایک شخص نے کونسلرز سے رابطہ کیا۔
وارڈ کمیٹی کے ممبر دیپک گھوش نے دیباسیش پال سے پائپ کو ہائی ڈرین سے جڑنے کے لیے 20 ہزارروپے کا مطالبہ کیا۔
دیباسیش پال نے کہاکہ چھوٹے سے کام کے لیے 20 ہزار روپے کامطالبہ جائز نہیں ہے ۔ ہم نے روپے دینے سے انکار کردیا۔اس پر وارڈکپیٹی کے ممبردیپک گھوش ناراض ہو گیے۔
انہوں نے کہاکہ چند معلوم شرپسند آئے اور گھر میں داخل ہو کرتوڑ پھوڑ شروع کردی۔شرپسندوں نے میری بہن پر حملہ کرکے انہیں شد یدطور پر زخمی کردیا۔
ترنمول کانگریس کے رہنما دیپک گھوش کاکہنا ہے کہ کٹ منی لینے کا الزام بی بنیاد ہے۔دیباسیش پال جھوٹ بول رہے ہیں۔ قرضداروں کے حملے میں وہ زخمی ہو ئے ہیں۔