اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دودھ پلانے والی خواتین میں دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے

جو مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں ان میں دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

دودھ پلانے والی خواتین میں دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے

By

Published : May 19, 2019, 2:42 PM IST

بچوں کو اپنا دودھ پلانے سے عورتوں میں دل کی بیماروں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس تحقیقاتی مطالعہ کو یوروپین سوسائٹی آف انڈوکرینولوجی کے سالانہ اجلاس 2019 میں پیش کیا گیا۔

ایتھنس یونیورسٹی کے پروفیسر ایرین لمبرینوڈاکی نے کہا کہ یہ اجتماعی مطالعہ ہے۔ ہم اس کے اثرات، نقصانات اور روک تھام کے بارے میں جاننا چاہتا ہیں۔

دودھ پلانے والی خواتین میں بچے کی پیدائش کے بعد کا ڈپریشن اور مختلف کینسر کا خطرہ کم پایا جاتا ہے۔ ایسی مائیں صحت مند جسمانی وزن برقرار رکھتی ہیں ان کے خون میں گلوکوز کی مقدار ضابطہ کے مطابق رہتی ہے۔

تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ جو مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں ان میں مستقل طور پر ماہواری کے بند ہونے کے بعد بھی خون کی شیریانیں اور دل صحت مند رہتا ہے۔

مطالعہ میں جسمانی وزن، عمر، چربی کی مقدار اور تمباکو نوشی جیسے عنصر کو بھی شامل کیا گیا تب بھی ان خواتین میں دل کی بیماریوں کا خطرہ کم رہا جنہوں نے اپنا دودھ بچوں کو پلایا تھا۔

پروفیسر لمبرینوڈاکی کا کہنا ہے کہ ماؤں کا دودھ بچے کےلیے بھی صحت مند ہوتا ہے جبکہ دودھ پلانے کی وجہ سے خواتین کی صحت پر بھی اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details