اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

لاہور میں بم دھماکہ، متعدد ہلاک - لاہور

پاکستان میں داتا دربار کے باہر پولیس وین کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

لاہور میں بم دھماکہ

By

Published : May 8, 2019, 10:21 AM IST

Updated : May 8, 2019, 11:46 AM IST

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک، اور 25 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔

اطلاع کے مطابق دھماکہ داتا دربار کے قریب پولیس وین کے قریب ہوا، جس کے بعد افراتفری مچ گئی۔

سٹیشن پولیس افسر (ایس ایچ او) داتا دربار نے بتایا کہ دھماکے میں آٹھ کی موت اور آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

پاک پولیس کے مطابق دھماکہ داتا دربار کے گیٹ نمبر دو پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ہوا جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیے، جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو میو اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

اطلاع کے مطابق جس گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا وہ داتا دربار کی سکیورٹی پر معمور تھی، دھماکے کے بعد داتا دربار کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے تینوں پولیس اہلکار ہیں، جبکہ زخمی ہونے والوں میں شہریوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اپنا بھکر کا دورہ ملتوی کردیا اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

Last Updated : May 8, 2019, 11:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details