اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گرفتار نوجوان لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا - ممبئی کرائم برانچ

ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو لڑکیوں کو فلمی دنیا میں کام کرنے کا جھانسہ دیتا تھا۔

گرفتار نوجوان لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا

By

Published : Apr 25, 2019, 5:15 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کرائم برانچ نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو لڑکیوں کو فلموں میں رول دلانے کے بہانے ان کی فحش تصویریں کھینچ کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا۔

گرفتار نوجوان لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا

ممبئی کرائم برانچ کی گرفت میں آنے والے اس ملزم کی شناخت سدھارتھ سرودے ہے، جو لڑکیوں کو فلم میں کام دلانے کے نام پر اپنے جھانسے میں پھنساتا تھا۔

واضح رہے کہ سدھارتھ لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسانے کے لیے پہلے اخبار میں اشتہار دیتا تھا، اس کے بعد جو لڑکیاں اس سے ملاقات کرتی تھیں، انہیں وہ فلموں میں کام دلانے کے لیے ان کی ویڈیوز اور فوٹو کھینچتا تھا۔

خیال رہے کہ اس کے لیے سدھارتھ نے ایک ایپ بھی بنا رکھا تھا، اور اس ایپ کے ذریعے ویڈیوز اور فوٹوکی مدد سے یہ ان لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا،

یاد رہے کہ سدھارتھ کے خلاف ایک لڑکی نے شکایت کی جس کے بعد کرائم برانچ حرکت میں آئی۔

نویں جماعت تک پڑھنے والے اس ملزم نے کئی تعلیم یافتہ لڑکیوں کو اپنے جھانسے میں پھنسا رکھا تھا، لیکن سدھارتھ کو شکایت کی بھنک لگی تو یہ فرار ہو گیا، لیکن اس کے سوشل اکاؤنٹ پر کرائم برانچ نے سخت نظر رکھی تھی، جس کی وجہ سے اسے گرفتار کرنا آسان ہوگیا۔

واضح رہے کہ سدھارتھ نے اب تک سات سے زیادہ لڑکیوں کے فوٹو سوشل سائٹز پر وائرل کیے ہیں جس کی وجہ سے اس کے خلاف ممبئی اور ممبئی سے متصل علاقوں میں معاملہ درج ہیں۔

کرائم برانچ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے فریب میں آکر کوئی بھی اپنی فوٹو کسی کو نہ بھیجے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details