اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

رشوت خوری کے خلاف احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کرکے نعرے بازی کی۔

بھاجپا کارکنان کا ’رشوت خوری‘ کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 17, 2019, 4:28 PM IST

بھاجپا کارکنان نے ضلع میں عام رشوت خوری کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں کوئی ایسا دفتر موجود نہیں جہاں ملازمین بغیر رشوت کام کر رہے ہوں۔

بھاجپا کارکنان کا ’رشوت خوری‘ کے خلاف احتجاج

احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ تقریبا سبھی محکموں میں ’’پرسنٹیج‘‘ (Percentage) کے نام سے رشوت عام ہے، اور سرکاری کاموں کے لیے الاٹ فنڈز میں سے 30سے 35فیصد ملازمین کو دینا پڑتا ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ اعلیٰ افسران کی ایک ٹیم تشکیل دیکر محکموں کا جائزہ لیا جائے، اور انتظامیہ کو از خود معائنہ کرکے معلوم کرنا چاہیے کہ ہر روز مختلف محکموں میں کیسے غریب عوام کو تنگ کیا جاتا ہے۔

احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ اگر رشوت خوری کے خلاف سنجیدہ اور ٹھوس کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو بھاجپا کارکنان احتجاج کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details