مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے کہاکہ ایکزٹ پول آ خری ہے۔ ایکزٹ پول جھوٹاثابت نہیں ہوسکتاہے۔مگر یہاں کھیل بالکل مختلف ہے۔
ایکزٹ پول کے ذرئعہ ای وی ایم چرانے کی سازش نریندر مودی اور امت شاہ کے کہنے پرچند ضمیر فروش میڈیا نے بی جے پی کے لیے ایکزٹ پول دکھا کر لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں۔ممتابنرجی نے کہاکہ ایکزٹ پول پربھروسہ نہیں ہے۔بی جے پی کے کہنے پرایکزٹ پول بنوایا گیا ہے۔ایکزٹ پول دکھا کر ای وی ایم چرانااصل مقصد ہے۔اس کام میں بی جے پی کے کچھ ایجنٹ اس کام میں ملوث ہیں۔ممتا بنر جی نےمزید کہاکہ ای وی ایم بدلہ جا سکتاہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بی جے پی کو300 نہیں بلکہ 600 سیٹیں مل سکتیں ہیں۔تمام حریف جماعتوں کو ایک ہونے کی اپیل کر تے ہوئے ممتا نے کہاکہ تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک ساتھ ہوکر بی جے پی کے خاتمے کے لیے جنگ لڑ سکتے ہیں۔