اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کنچڑا پاڑہ اسٹیشن پر بی جے پی کی غنڈہ گردی - کنچڑا پاڑہ

بی جے پی کے حامیوں نے پولیس انتظامیہ پر بربریت کا الزام لگایا اور کنچڑا پاڑہ اسٹیشن پر پرُتشدد احتجاج کرتے ہوئے ٹرینوں کی ناکہ بندی کردی۔

کنچڑا پاڑہ اسٹیشن پر بی جے پی کی غنڈہ گردی

By

Published : Jun 1, 2019, 5:12 PM IST


شمالی 24 پرگنہ کے کنچڑا پاڑہ مں ترنمول کانگریس کے جلسے کے دوران بی جے پی کے حامیوں نے جے شری رام کا نعرہ لگاکر ماحول بگاڑنے کی کوشش کی تھی۔

ترنمول کانگریس کے بڑے رہنماوں نے جب مخالفت کی تو بی جے پی کے حامیوں نے پتھر بازی شروع کردی تھی۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے دونوں پارٹیوں کے حامیوں پر لاٹھی چارج کیا تھا۔

کنچڑا پاڑہ اسٹیشن پر بی جے پی کی غنڈہ گردی

بی جے پی پارٹی کے حامیوں نے پولیس پر بلا وجہ لاٹھی چارج کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پرُتشدد مظاہرہ کیا اور کنچڑا پاڑہ اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمدو رفت میں رخنہ ڈالا۔ رخنہ اندازی کی وجہ سے سیالدہ مین سیکشن میں گھنٹوں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔

بی جے پی کے کارکنان کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے کہنے پر پولیس نے ہم پر لاٹھی چارج کیا۔انہوں نے قصوروار پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details