اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اقلیتوں کو نشانہ بنانے والی امریکی رپورٹ مسترد - international religious freedom report 2018

ملک میں سخت گیر ہندو تنظیموں کی جانب سے اقلیتوں پر حملہ کیے جانے والی امریکی رپورٹ کو بھارت نے سرے سے مسترد کردیا ہے۔

بی جے پی

By

Published : Jun 23, 2019, 8:43 AM IST

Updated : Jun 23, 2019, 12:35 PM IST

بھارت نے امریکی محکمہ خارجہ کی بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے شہریوں کوآئین کی طرف سے محفوظ حقوق پر تبصرہ کا کوئی جواز نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو اپنے سیکولرازم پر اعتماد ، سب سے بڑی جمہوریت اور طویل عرصے سے چلے آ رہے روادار اور ہم آہنگی پر مبنی معاشرے پر فخر ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی طبقات، بالخصوص مسلمانوں کو سخت گیر ہندو تنظیموں نے گزشتہ برس 2018 کے درمیان گائے اور بیف کے نام پر قتل کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی حکومت اقلیتوں اور حکومت پر نکتہ چینی کرنے والوں پر ہوئے حملوں کو روکنے میں متعدد مرتبہ ناکام رہی ہے۔

بھارتی حکومت کے ساتھ بی جے پی نے بھی امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

بی جے پی کے نیشنل میڈیا ہیڈ انیل بلانی نے امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں جاری کی گئی '2018 عالمی مذہبی آزادی رپورٹ' واضح طور پر مودی کے خلاف ہے اس میں جو کہا گیا ہے کہ ملک میں اقلیتوں پر حملے کیے جانے کے پیچھے کوئی بڑی سازش ہے بالکل غلط ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو 25 جون کو دو روزہ دورے پر بھارت آنے والے ہیں۔

Last Updated : Jun 23, 2019, 12:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details