اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تلنگانہ بی جے پی صدر کے لکشمن گرفتار - تلنگانہ بی جے پی صدر کے لکشمن گرفتار

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیوں کے خلاف تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے لکشمن کی جانب سےشروع کردہ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کو پولیس نے ناکام بنادیا۔

تلنگانہ بی جے پی صدر کے لکشمن گرفتار

By

Published : Apr 29, 2019, 5:24 PM IST

حیدرآباد کے نامپلی علاقہ میں واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر میں لکشمن نے اس بھوک ہڑتال کی شروعات پیر کی صبح کی تھی تاہم پولیس نے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر ان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کی اس بھوک ہڑتال کو ناکام بنادیا۔
کرائم ڈی سی پی اویناش موہنتی کی نگرانی میں ٹاسک فورس نے لکشمن کو گرفتارکرلیااور ان کو نمس اسپتال منتقل کردیا۔گرفتاری کے موقع پر پولیس اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان کافی بحث وتکرار ہوئی اور دھکم پیل کے واقعات بھی ہوئے جس کے نتیجہ میں کچھ دیرکے لئے کشیدگی دیکھی گئی۔اسی دوران بی جے پی کی خاتون کارکن نیچے گر پڑی۔پولیس نے اس مرحلہ پر بی جے پی کے تقریبا50تا60کارکنوں کو حراست میں لے کر گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم منتقل کردیا۔
اسی دوران لکشمن نے واضح کیا کہ ان کی گرفتاری کے باوجود یہ بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔لکشمن نے پولیس کی گاڑی میں میڈیا سے بات کی۔انہوں نے کہاکہ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کی مفاد میں انہوں نے بھوک ہڑتال کی تھی تاہم پولیس نے ان کی بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کی کوشش کی جونامناسب ہے۔انہوں نے دوٹوک انداز میں کہاکہ ان کی گرفتاری اور ان کو جیل بھی بھیجے جانے پر وہ بہر قیمت اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔.

ABOUT THE AUTHOR

...view details