اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بی جے پی بنگال میں فساد کرانا چاہتی ہے: انوبرتا - غنڈوں

ترنمول کانگریس کے سینئر اور بے باک رہنما انوبرتا منڈل نے کہاکہ امت شاہ کرائے کےغنڈوں کی مدد سے مغر بی بنگال میں فساد کرانا چاہتے ہیں۔

بی جے پی کرائے کے غنڈوں کی مدد سے فساد کرانی چاہتی ہے

By

Published : May 16, 2019, 2:22 PM IST

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ جب بھی کولکاتا آتے ہیں وہ اپنے ساتھ بہار اور اترپردیش کے غنڈوں کو ساتھ لاتے ہیں۔ بہار اور اترپردیش کے شرپسندکومغر بی بنگال میں داخل ہو کر ترنمول کانگریس اور عام لوگوں پرحملہ کر رہے ہیں۔

بی جے پی کرائے کے غنڈوں کی مدد سے فساد کرانی چاہتی ہے
انو برتامنڈل کے مطابق گزشتہ روز امت شاہ کے روڈشو کے دوران کولکاتا میں جو کچھ بھی ہوا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مغر بی بنگال میں باہر کے غنڈے موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال میں بی جے پی کی حمایت کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔ اس لیے امت شاہ کو باہر کے لوگوں کی مدد کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ودیاساگر کالج میں ودیا ساگر کی مورتی توڑنے کے پیچھے بی جے پی کے کرائے کے غنڈوں کا ہاتھ ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details