اردو

urdu

By

Published : May 2, 2019, 1:32 PM IST

ETV Bharat / briefs

'بی جے پی ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے'

عام آدی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے ان کے 7 ایم ایل ایز کے سامنے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔

'بی جے پی ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے'


سسوڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی بی جے پی نے ان کے رہنماؤں کو ''خریدنے''کی کوشش کی تھی۔ لیکن عوام کی طرف سے انہیں مناسب جواب دیا گیا تھا اور اس بار بھی ایک مناسب جواب دیں گے۔

تاہم، بی جے پی نے تمام الزامات کو 'بے ہودہ الزام' قرار دیا اور کہا کہ یہ سب عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

سسودایا نے 7 ایم ایل ایز کے ناموں کو ظاہر نہیں کیے، لیکن انہوں نے کہا کہ اس کے آڈیو اور ویڈیوز ان کے پاس موجود ہیں۔

دہلی کے بی جے پی کے میڈیا انچارج اشوک گویل نے کہا کہ، "عام آدمی پارٹی کو انتخابات میں شکست ہونے والی ہے اسی لیے پارٹی عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے الزام لگا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details