مغربی بنگال میں اگلے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے.
بی جے پی کے رکن پارلیمان نشت پرمانک نے کوچ بہار سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی سے ملاقات کی.
بی جے پی کے رکن پارلیمان سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سے ملاقات کے بعد دل بدل کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے.
لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان نشت پرمانک نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سے ملاقات کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے.
لیکن اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے. ان سے ملاقات رسمی تھی. وہ اپنی جگہ پر ٹھیک ہیں اور ہم اپنی جگہ پر.
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کا کہنا ہے کہ میں اپنی پارٹی چھوڑ کر کہیں جانے والا نہیں ہوں.
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان نشت پرمانک سے اس وقت سے جان پہچان ہے جب وہ رکن پارلیمان بھی نہیں بنے تھے.
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے مطابق بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اس لئے یہ سب قیاس آرائی ہو رہی ہے.
رکن پارلیمان نشت پرمانک کی ترنمول کے رکن اسمبلی سے ملاقات - بی جے پی کے رکن پارلیمان نشت پرمانک
بی جے پی کے رکن پارلیمان نشت پرمانک کی ترنمول کانگریس کے ایم رکن اسمبلی سے ملاقات کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہے.
رکن پارلیمان نشت پرمانک کی ترنمول کے رکن اسمبلی سے ملاقات
مغربی بنگال میں اگلے سال اپریل-مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں. اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی طرف سے کوشش تیز کردی ہے