بی جے پی رکن اسمبلی گرفتار - حیدرآباد کے علاقہ عنبر پیٹ کی منہدم شدہ قدیم یکخانہ قطب شاہی مسجد کی جگہ پر دوبارہ مسجد کی تعمیر کے لئے اتوار کے روز ملبہ صاف کیا جارہا تھا کہ اس دوران شرپسندوں نےاعتراض کیا اور ہنگامہ کرتے ہوئے ملبہ کو صاف کرنے والے افراد اور پولیس جمعیت پر سنگباری کی۔
ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے علاقے عنبر پیٹ میں مسجد کی تعمیر کے لیے ملبے کو صاف کرنے کے دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
مسجد کی تعمیر کو روکنےاشرار کاحملہ
حیدرآباد کے علاقہ عنبر پیٹ کی منہدم شدہ قدیم یکخانہ قطب شاہی مسجد کی جگہ پر دوبارہ مسجد کی تعمیر کے لیے اتوار کے روز ملبہ صاف کیا جارہا تھا کہ اس دوران شرپسندوں نےاعتراض کیا اور ہنگامہ کرتے ہوئے ملبے کو صاف کرنے والے افراد اور پولیس جمعیت پر سنگباری کی۔ جس کے بعد علاقہ میں حالات کشیدہ ہوگئے۔