مہو سے بی جے پی رکن اسمبلی اوشا ٹھاکرنے ناتھورام گوڈسے کو محب وطن بتایا۔ ٹھاکرکا کہنا تھا کوئی شخص زندگی بھر ملک کی فکر کرتا ہو لیکن آخر کو ئی تو وجہ رہی ہوگی کہ انہوں نے اس طرح کا قدم اٹھایا'۔
ناتھو رام گوڈسے محب وطن تھے: بی جے پی رہنما
عام انتخابات کے بعد بھی بیانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناتھورام گوڈسے کے حامیوں میں ایک اور نام شامل ہوگیا ہے۔ریاست مدھیہ پردیش کے مہو سے بی جے پی رکن اسمبلی اوشا ٹھاکر نے نتھو رام کو دیش بھکت بتایا ہے۔
بی جے پی رہنما کا بیان نتھورام دیش بھکت
اوشا ٹھاکر نے ناتھورام گوڈسے کا نام لیے بغیر گوڈسے کی تعریف کی ہے۔ اس کے علاوہ اوشا نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس معاملے میں تنظیم نے پہلے ہی حکم دے دیا ہے کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے۔