اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بی جے پی قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے: عمر عبداللہ - دھوی پرگیہ ٹھاکر 2008 مالیگاؤں بم دھماکے میں ملزم

سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو بھوپال پارلیمانی حلقے سے ٹکٹ دینے پر بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی ملک کے قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر مالیگاؤں دھماکہ کیس میں ضمانت پر رہا ہیں۔

بی جے پی قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے: عمر عبداللہ

By

Published : Apr 18, 2019, 12:03 PM IST

Updated : Apr 18, 2019, 1:37 PM IST

عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا 'بی جے پی نے بھوپال پارلیمانی نشست کے لئے امیدوار کھڑا کرکے قانون کا مذاق اڑایا ہے، ایک ایسا شخص جس پر دہشت گردی کا الزام عائد ہے اورجو صحت کی بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہے جبکہ بظاہر وہ الیکشن لڑنے کے لئے صحتمند ہے'۔

انہوں نے اس سلسلے میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'جن لوگوں کی آپ مذمت کرتی ہیں وہ اُس وقت بھی ایسے ہی تھے جب آپ کا ان کے ساتھ اتحاد تھا لیکن اقتدار کی لالچ نے آپ کو اندھا کردیا تھا'۔

قابل ذکر ہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر 2008 مالیگاؤں بم دھماکے میں ملزم ہیں اور کل ہی بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں۔ پارٹی میں شمولیت کے بعد انہیں بھوپال پارلیمانی حلقے سے ٹکٹ دیا گیا۔پرگیہ ٹھاکر، کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ریاست کے سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ کے خلاف میدان میں اتاری گئی ہیں۔

پرگیہ ٹھاکر کو امیدوار بنائے جانے پر ملک کے کئی حصوں سے مخالفت کی آوازیں اٹھنی شروع ہوگئی ہیں۔ اپوزیشن نے بھی اس معاملے میں بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ کئی اعلی رہنماؤں نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر وزیراعظم نے ترقیاتی کاموں پر توجہ دی ہوتی تو آج انہیں پولرائزیشن کی سیاست کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور جسے عدالت نے ملزم قرار دیا ہو اسے اپنا امیدوار نہیں بناتی۔

سیاسی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی میں جانے والا ہر بدعنوان پاک باز اور ہر ملزم و مجرم ایماندار ہو جاتا ہے۔

Last Updated : Apr 18, 2019, 1:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details