اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

توڑ پھوڑ کے الزام میں دو نوجوان گرفتار - BJP & Snatan Dharam

ضلح کشتواڑ میں آر ایس ایس رہنما چندرکانت شرما کے قتل کے بعد ڈی سی کمپلیکس دفتر میں توڑ پھوڑ کے الزام میں دو نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔

توڑ پھوڑ کے الزام میں دو نوجوان کی گرفتاری

By

Published : Apr 29, 2019, 6:26 PM IST

سنیچر کے روز سناتن دھرم سبھا کے بینر تلے نکالے گئے احتجاجی جلوس میں شامل شر پسند عناصر نے منی سکٹریٹ میں توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

توڑ پھوڑ کے الزام میں دو نوجوان کی گرفتاری

ان نوجوانوں کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی سابق ایم ایل اے کشتواڑ سونیل کمار شرما اور ان کے ہمراہ سناتن دھرم سبھا ضلع صدر ہنسراج بھوتیال و ضلع صدر بی جے پی پردیپ پریہار اور دیگر رہنماؤں نے پولیس تھانہ کشتواڑ میں گرفتاری دی۔
گرفتاری کے دوران سونیل کمار شرما نے کہا کہ کشتواڑ پولیس و ڈی سی کشتواڑ ماحول خراب کرنا چاہتے ہے اور نوجوانوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشتواڑ میں ہندو لیڈروں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے ۔ سکیورٹی فورسز عسکریت پسندی کو ختم کرنے یا پھر روکنے میں ناکامیاب ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس سلسلے میں کشتواڑ پولیس نے دس گھنٹے بھاجپا لیڈروں کو تھانہ پولیس کشتواڑ میں رکھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details