بائیولوجیکل ای لمیٹیڈ کمپنی نے نومبر2020کے دوسرے ہفتہ میں اس ٹیکہ کے انسانوں پر پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تجربہ کا آغاز کیا تھا۔
بائیولوجیکل ای کمپنی کو کووڈ ٹیکہ کے تیسرے مرحلہ کے تجربہ کی اجازت - بائیولوجیکل ای لمیٹیڈ کمپنی
حیدرآباد کی ٹیکہ تیار کرنے والی کمپنی بائیولوجیکل ای لمیٹیڈ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ہندوستان میں کوویڈ 19 سب یونٹ ٹیکہ کے پہلے مرحلہ / دوسرے مرحلہ کا انسانوں پر کامیاب تجربہ مکمل کیا ہے اور اس کو سنٹرل ڈرگس اسٹانڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) سے انسانوں پر تیسرے مرحلہ کے تجربہ کے آغاز کی منظوری مل گئی ہے۔
بائیولوجیکل ای کمپنی کو کوویڈ ٹیکہ کے تیسرے مرحلہ کے تجربہ کی اجازت
اس موقع پر بائیولوجیکل ای لمیٹیڈ کی منیجنگ ڈائرکٹر مہیما دتلا نے کہاکہ ”ہم اس بات سے خوش ہیں کہ ہمارے کوویڈ کے ٹیکہ کے انسانوں پر پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تجربہ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ان تجربات کے نتائج کافی مثبت رہے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹیکہ بھی ایک اور عالمی موثر ٹیکہ بنے گا۔ہم تیسرے مرحلہ کے تجربہ کی سمت پیشرفت کررہے ہیں“۔