اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بہار: پریم کمارنے ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کیا - بہارکی خبریں

پریم کمار نے کہا کہ انوگرہ نارائن ہسپتال میں کوئی لائق نہیں ہے، اے این ایم سی ایچ کی تساہلی کی وجہ سے موت کی شرح بڑھ رہی ہے۔ حکومت کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔

گیا : انوگرہ نارائن ہسپتال میں خستہ حال نظام بھڑک اٹھے سابق ریاستی وزیر پریم کمار
گیا : انوگرہ نارائن ہسپتال میں خستہ حال نظام بھڑک اٹھے سابق ریاستی وزیر پریم کمار

By

Published : Apr 29, 2021, 1:58 PM IST

بہار کے سابق وزیر گیا کے رکن اسمبلی ڈاکٹر پریم کمار نے اپنی ہی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ پریم کمارنے ہسپتال کے انتظامات اور لاپروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پریم کمار نے کہا کہ انوگرہ نارائن ہسپتال میں کوئی لائق نہیں ہے، اے این ایم سی ایچ کی تساہلی اور بے دھیانی کی وجہ سے موت کی شرح بڑھ رہی ہے۔ حکومت کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔

گیا میں واقع انوگرہ نارائن ہسپتال کےحالات تشویشناک ہیں۔ ہر دن یہاں کورونا سے مریضوں کی موت ہورہی ہے لیکن حالات یہ ہے کہ ابھی تک یہاں وینٹیلیٹر کا استعمال نہیں ہوا ہے۔ وہ بھی اس صورتحال میں جب ہسپتال میں 32 نئی تکنیک کے وینٹیلیٹر موجود ہیں۔ نازک و سنگین حالات والے مریضوں کو بائی پوپ مشین کے سہارے آکسیجن دیا جارہا ہے۔ دوسرے مریضوں کو پائپ لائن کے ذریعے آکسیجن دیا جارہا ہے۔

ایسے میں سوال لازمی ہے کہ آخر جن مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ان کی موت ہوجارہی ہے، ویسے مریضوں کی حالت بگڑنے پر انھیں وینٹیلیٹر پر کیوں نہیں رکھا جاتا ہے۔ آخر وینٹیلیٹر کا استعمال کیوں نہیں ہورہا ہے؟

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کورونا سے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر ہسپتالوں کو وینٹیلیٹر کو چالورکھنے کی ہدایت دی ہے لیکن انوگرہ نارائن ہسپتال کو اس ہدایت کا کوئی اثر نہیں ہوا۔انوگرہ نارائن ہسپتال کی خستہ حال انتظامات پر بی جے پی کے رکن اسمبلی وسابق ریاستی وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ریاستی حکومت کے محکمہ ہیلتھ کے وزیر منگل پانڈے پر تنقید کی اور کہا کہ انوگرہ نارائن ہسپتال بے لگام ہوگیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے فون پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ ہسپتال کے متعلق ہردن شکایت موصول ہورہی ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت کو بھی ہسپتال سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہے۔ یہاں کورونا مریضوں کے علاج میں سینیئر ڈاکٹر اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے افسران کو یہاں نگاہ رکھنی چاہئے، جو ڈاکٹر اپنی ذمہ داریوں کے تئیں حساس نہیں ہیں ان پر کاروائی ہو اور جو اچھا کام کررہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہئے۔

ڈاکٹر پریم کمار نے ہسپتالوں میں خستہ حال نظام کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ریاستی حکومت کی ستائش بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کورونا کے دوران حکومت اچھا کام رہی ہے، کچھ ادارے ہیں جو لاپروائی برتتے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کی شبیہہ خراب ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ شہر گیا میں واقع انوگرہ نارائن ہسپتال میں میں کورونا مریضوں کے لیے 197 بیڈز ہیں جو سبھی فل ہوگئے ہیں۔ آکسیجن سپلائی سے لیکر علاج ودوا سبھی میں کمیاں پائی جارہی ہیں جس کی شکایت مسلسل موصول ہورہی ہے تاہم حکومت نے اس شکایت کے ازالہ کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details