اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پانی کے لیے ترس ر ہے ہیں بھاگلپور کے لوگ - پانی کی قلت

پورے شمالی بھارت کی طرح بھاگلپور میں بھی شدید گرمی سےلوگ پریشان ہیں۔ ویسے تو پانی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں اور جب گرمی میں پانی کی قلت جان لیوا ثابت ہوتی ہے اور ایسا ہی حال بھاگلپور کے چند علاقوں میں ہے۔ جہاں پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں اور حکومت ان کی پریشانیوں سے بے خبر ہے۔

پانی کی قلت سے سخت مشکلات کا سامنا، متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 21, 2019, 3:03 PM IST

بھاگلپور کی قدیم ترین کالونیوں میں سے ایک مجاہد پور کا علاقہ کے زیادہ تر ہینڈ پمپ سوکھ گئے ہیں اور پانی کا لیول نیچے ہوجانے کی وجہ سے ہینڈ پمپ شو پیس بن کر رہ گیا ہے۔ لیکن اس علاقے کے وارڈ کاؤنسلر نے عوام کی ضرورت کے تحت چھوٹے چھوٹے پیاؤ لگا کر پانی کی قلت کچھ حد تک دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

پانی کی قلت سے سخت مشکلات کا سامنا، متعلقہ ویڈیو
پھر بھی کچھ لوگوں کو پانی کی پریشانی کا سامنا تو ہے۔ وارڈ کاؤنسلر کا دعوی ہے کہ انہوں نے اپنی جیب سے خرچ کرکے پانی کا یہ انتظام کیا ہے اور ٹنکی بنانے کیلئے اب تک ٹینڈر نہیں نکلا ہے۔

حسین آباد سے متصل بندھو لین وارڈ نمبر 44 کے لوگ پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔ دن کے قریب ایک بجے ہیں اور دھوپ کی تپش کے بیچ یہ عورتیں گڈھے میں لگے نل سے گرتے پانی کے قطروں کو امرت کی طرح اپنے برتنوں میں جمع کر رہی ہیں۔
ان لوگوں کو دیکھ کر "جل ہی جیون ہے" محاورہ کا حقیقی مطلب سمجھ میں آجاتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ یہ عورتوں کو سارے کام چھوڑ کر پانی کے لیے روزانہ اسی طرح جدوجہد کرنا پڑتا ہے۔

پانی کی اس شدید قلت کیلئے یہاں کےلوگ وارڈ کاؤنسلر اور اپنے نمائندوں کو ذمہ دار مانتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہزاروں کی آبادی کے درمیان محض ایک چھوٹی سی ٹنکی ہے، اس کی بھی حالت یہ ہے کہ اس کا نظم صحیح نہیں ہے۔
پانی ٹنکی کے پاس لگے نل اور بیسن میں کچڑا پڑا ہے، اس نل میں بھی پانی نہیں آتا ہے کہ لوگ اس سے پانی لے سکیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پانی سے جو پائپ لگائے گئے ہیں وہ بھی ان لوگوں نے اپنے پیسے خرچ کرکے لگائے ہیں۔ اس کے باوجود بھی پانی نہیں مل پاتا ہے۔
پانی کے لئے جدوجہد کرتے لوگوں کی شکایت ہے کہ ان لوگوں کی بات نہ ہی وارڈ کاؤنسلر سنتا ہے اور نہ ہی افسران کو ان لوگوں کی فکر ہے ایسے میں ان لوگوں کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details