اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ارریہ میں بارش وژالہ باری ،گرمی سے راحت

گزشتہ کئی دنوں کی جھلسا دینے والی گرمی سے ارریہ کی عوام نے آج راحت کی سانس لی، صبح چھ بجے آسمان میں کالے بادل چھانے لگے اور بجلی کی کڑکتی آواز سے ارریہ میں اندھیرا چھا گیا۔

ارریہ میں آندھی اور بارش کے ساتھ اولے گرے، متعلقہ تصویر

By

Published : May 16, 2019, 12:55 PM IST

کچھ وقفے کے بعد پہلے چھوٹے چھوٹے مقدار پتھر کی زبردست بارش ہوئی، اس کے بعد تیز آندھی کے ساتھ بارش شروع ہو گئی، اس بارش سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی ہوگئیکو روزہ داروں نے رحمت کی بارش کہا اور بولے ہم لوگ کافی دنوں سے چلچلاتی دھوپ اور گرمی سے پریشان تھے، بارش کے لئے دعاؤں کا بھی خصوصی اہتمام ہو رہا تھا۔

ارریہ میں آندھی اور بارش کے ساتھ اولے گرے، متعلقہ ویڈیو

بارش کے وقت ارریہ کا درجہ حرارت 23 اشاریہ رہا جبکہ کل 35 اشاریہ تھا، واضح رہے کہ ارریہ سمیت پورا بہار گرمی میں جھلس رہا تھا، صبح دس بجے کے بعد لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا تھا، بالخصوص روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
بچوں کے اسکولوں کو ضلع کلکٹر کی ہدایت پر کچھ دنوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا، مگر آج اچانک سے ہوئی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details