ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے بیر گاچھی تھانہ کے مادھو پارا گاؤں میں زمینی تنازعہ کے پیش نظر کچھ نقاب پوش لوگوں نے گھر میں گھس کر ماں اور اس کے تین بچوں کا گلا ریت کر قتل کردیا اور بآسانی فرار ہو گیا۔
قاتلوں نے انسانیت کی ساری حدیں اس وقت پار کردیں جب حاملہ ماں کے پیٹ پل رہے بچے کو بھی مارنے کے لیے پیٹ چاق کردیا۔
رمضان المبارک کے مہینے میں پیش آنے والے اس دردناک حادثے سے ہر کوئی حیران ہے اور دانٹوں تلے انگلی دبالی۔
واضح رہے کہ موقع پہنچے ایس پی دھورت سائلی سمیت دیگر پولیس اہلکارموقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
ارریہ میں پنچایت کے مادھو پارا گاؤں کے رہنے والے محمد عالم دیر رات رفع حاجت کے لیے گھر سے نکلا تھا، گھر میں اہلیہ تبسم عمر 30 برس کے علاوہ تین بچے سمیر، شبیر اور عالیہ سو رہے تھے۔
واضح رہے کہ تبسم آٹھ مہینے کی حاملہ تھی، گھر سے محمد عالم کے نکلتے ہی تاک میں بیٹھے جرائم پیشہ قاتلوں نے گھر کے اندر داخل ہو کر اندر سے بند کردیا اور باری باری سے تین معصوم بچوں سمیت ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر کھڑکی کے راستے فرار ہوگئے۔