امریکہ کے صدر جوبائیڈن برطانیہ میں اس ہفتے کے آخر ہونے والی جی ۔7 چوٹی کانفرنس سے قبل جمعرات کو یہاں پہنچے۔
صدر بننے کے بعد بائیڈن کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم دفتر ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ وزیر اعظم بورس جانسن اور امریکی صدر جو بائیڈن کے دونوں ممالک کے مابین دوبارہ سفرشروع کرنے کے لئے کام کرنے پر رضامندی ہونے کی امید ہے ۔