ریاستی حکومت نے عوام سے کورونا ویکسین لینے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے علاوہ ضلع نگران وزیر بھی کورونا وبا سے محفوظ رہنے کےلیے ویکسین لینے کی گذارش کر رہے ہیں۔
بیدر کے رکن اسمبلی نے عوام سے ویکسین لینے کی اپیل کی - عوام سے کورونا ویکسین لینے کی اپیل
کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری ہے جبکہ دوسری لہر کے دوران کیسز میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ایسے میں حکومت نے عوام سے ویکسین لینے کی اپیل کی ہے۔
بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ حکومت وبا پر قابو پانے کےلیے کافی رقم خرچ کر رہی ہے اور عوام کو مفت ویکسین دی جارہی ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے مستفدید ہونے کی اپیل کی۔
انہوں نے لوگوں سے فوری طور پر ویکسین لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیدر میں تمام ہیلتھ سنٹرز پر مفت ویکسین لگائی جارہی ہے۔ رکن اسمبلی نے کورونا ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے ماسک کا استعمال کرنے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے خاص کر آٹو اور ٹیکسی ڈرائیور، ٹھیلہ بنڈی پر کاروبار کرنے والے افراد سے ویکسین لینے کےلیے پہل کرنے کی اپیل کی۔