ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میں دیر رات اچانک ایک بس آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگئی مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہے۔
فائر بریگیڈ عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش کیا مگر تب تک پوری بس خاکستر ہوچکی تھی۔
پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے مہاڑا کالونی علاقے میں دیر رات سکولی بس میں آگ کے شعلے اٹھنے لگے، جسے دیکھ کر مقامی افراد نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے لگے مگر ناکام رہے اور انہوں نے فائر بریگیڈ کو خبر کیا۔
جب فائر بریگیڈ عملہ جائے واردات پر پہنچا تب تک بس جل کر خاک ہوچکی تھی۔
مقامی افراد کے مطابق بس پارک تھی مگر اچانک صمد شیخ نامی شخص کی بس سے آگ کے شعلے اٹھنے جس کے بعد اطراف میں کھڑی کئی بسوں کو مقامی افراد نے بچا لیا۔
اس واردات سے پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی، جائے واردات پر پہنچی نظام پورہ پولیس نے پنچ نامہ کے بعد بس مالک کی تحریر پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
بس مالک کا الزام ہے بس میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے، پولیس اس پورے معاملے کو مختلف زاویوں سے تفتیش کرنے میں مصروف ہے۔