اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں 200 لوکل ٹرینیں چلانے کا منصوبہ

مشرقی ریلوے اور ریاستی حکومت کے درمیان جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں اس منصوبے کا اعلان کیا جائے گا.

سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں 200 لوکل ٹرین چلانے کا منصوبہ
سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں 200 لوکل ٹرین چلانے کا منصوبہ

By

Published : Nov 4, 2020, 7:18 PM IST

مغربی بنگال حکومت کے ساتھ میٹنگ کے بعد مشرقی ریلوے نے سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں دو سو ٹرینز چلانے کا منصوبہ بنایا ہے.

مشرقی ریلوے اور ریاستی حکومت کے درمیان جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں اس منصوبے کا اعلان کیا جائے گا.

مشرقی ریلوے کے مطابق کورونا گائیڈ لائن کے تحت جلد سے جلد لوکل ٹرین چلانے کا منصوبہ بنایا گیا. جمعرات کو ریاستی حکومت کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس منصوبے کا اعلان کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پی تیار کیا جا رہا ہے. کورونا گائیڈ لائن اور ایس او پی کے تحت لوکل ٹرین چلائی جائے گی.

مشرقی ریلوے کے مطابق سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں سی آر پی ایف اور جی آر پی کے جوانوں کی موحودگی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے.

واضح رہے کہ بدھ کے روز نبنو ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کو لے کر میٹنگ کی گئی.

لیکن میٹنگ کے دوران کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں لیا گیا اس لئے جمعرات کو دوبارہ میٹنگ ہوگی.

دوسری طرف لوکل ٹرین چلانے کے لئے ریاست کے مختلف اضلاع میں ریلوے اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details