اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بنگال میں ڈاکٹرز وزیراعلی سے ملاقات کے لیے تیار - بنگال میں ڈاکٹرز وزیراعلی سے ملاقات کے لیے تیار

ریاست مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹرز سے وزیراعلی ممتا بنرجی نے گذشتہ روز ہڑتال ختم کرکے کام پر لوٹنے کی اپیل کی تھی تاہم احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے ان کی اپیل کو مسترد کردیا تھا۔

بنگال میں ڈاکٹرز وزیراعلی سے ملاقات کے لیے تیار

By

Published : Jun 16, 2019, 7:26 PM IST

Updated : Jun 16, 2019, 8:02 PM IST

آج ڈاکٹرز وزیراعلی سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

این آر ایس میڈیکل کالج اور ہسپتال کے ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کو جلد ہی وزیر اعلی سے بات کرکے ختم کرنا چاہتے ہیں ۔لیکن یہ بات بند دروازے کے پیچھے نہیں میڈیا کے سامنے ہوگی۔

ممتاحکومت کا اس مطالبے پر رد عمل آنا باقی ہے۔

سنیچر کو صورت حال بہتر ہوتے ہوئے نظر آئی جب ڈاکٹروں نے وزیراعلی سے ملنے کے لیے حامی بھر دی تھی۔لیکن ان کا مطالبہ تھا کہ وہ یہ ملاقات این ار سی اسپتال میں کریں گے۔

ممتا نے سکریٹریٹ میں دوبارہ ملاقات کرنے کی پیشکش کی تھی ۔ممتا نے بھی کہا کہ حکومت ایسینشیل سرویز مینٹینیر ایکٹ کی بات نہیں کریں گی۔

شروعات میں ممتا بنرجی نے یہ کہا تھا کہ اگر یہ ہڑتال جلد ختم نہیں کی گئی تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔تاہم ڈاکٹروں نے وزیراعلی کی بات کو نظرانداز کیا اور ڈاکٹروں کو سکیورٹی فراہم کرنے اور شرپسندوں کے خلاف کاروائی کرنے کی مانگ کو جاری رکھا۔

Last Updated : Jun 16, 2019, 8:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details