بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش متنازع بیان بازی کے لئے مشہور ہیں۔ وہ اکثر و بیشتر متنازع بیان دیتے ہیں۔
مشرقی مدنی پور کے ہلدیا میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ مغربی بنگال میں اگلے اسمبلی انتخابات کے زیادہ دن نہیں رہ گئے ہیں۔ اس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمیں حکومت سازی کے لئے ووٹ کرتے ہیں تو ہمارا سب سے پہلا کام بنگال میں جمیوریت قائم کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد مضبوط جمہوریت سب سے بڑا ہتھیار ہو گا اس کے لئے کسی حد تک جا سکتے ہیں۔
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکومت ماں ماٹی مانش کی نہیں بلکہ پولیس اور غنڈوں کی حکومت ہے.
رکن پارلیمان نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام کو اس سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس سے کم ہمیں کچھ بھی منظور نہیں ہے.
دلیپ گھوش کے مطابق اگلے اسمبلی انتخابات مرکزی فورسز کی نگرانی میں ہوں گے. لوگ بلاخوف ووٹ ڈال سکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اگر ترنمول کانگریس کے حامی اگر پولیس کی طرح حرکت کریں گے تو ان کے لئے منصوبہ تیار یے.
بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے حامی خود بخود راستے سے ہٹ جائیں یا پھر وہ ہسپتال اور قبرستان جانے کے لئے تیار رہیں۔
امت شاہ کے بنگال دورے کے بعد ریاستی صدر کا یہ پہلا متنازع بیان ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کا منتازع بیان - ترنمول کانگریس کی حکومت
مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامی اپنے کام سے کام رکھے، ورنہ ہسپتال اور قبرستان جانے کے لئے تیار ہو جائیں۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کا منتازع بیان
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں.
بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کی تیاریاں جاری ہیں۔
بی جے پی کے سابق قومی صدر امت شاہ نے اپنے بنگال دورے کے دوران ریاست میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے کا دعوی کیا ہے۔
بی جے پی کے کئی رہنما بھی بنگال میں حکومت بنانے کا دعوی کر چکے ہیں.