اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'برقعہ سے پہلے گھونگھٹ پر بھی پابندی لگنی چاہیے' - burqua ban

فلمی نغمہ نگار و شاعر اور متعدد ایوارڈز سے سرفراز جاوید اختر نے کہا ہے کہ ملک میں اگر برقعہ پر پابندی لگنے کی بات ہورہی ہے تو پہلے گھونگھٹ پر پابندی لگنی چاہیے۔

جاوید اختر

By

Published : May 2, 2019, 11:41 PM IST

بالی ووڈ فلموں میں متعدد مشہور گیتوں کے خالق جاوید اختر کہا ہے کہ راجستھان میں بھی لمبے گھونگھٹ پہننے کی روایت ہے۔ اس طرح کے گھونگھٹ پہننے کی روایت پر پہلے پابندی لگنی چاہیے۔

دراصل پڑوسی ملک سری لنکا میں دہشت گردی کے حملے کے بعد برقعہ پر پابندی لگنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔اس کےبعد ملک میں کچھ تنظیموں نے برقعہ پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تعلق سے اختر سے سوال پوچھا گیا تھا۔ جاویداختر نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ برقع پر پابندی سے پہلے راجستھان میں انتخابات کے دوران گھونگھٹ پر بھی پابندی لگنی چاہیے۔


انہوں نے خود کو کانگریس سے بھی الگ بتایا اور کہا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات کافی اہم ہے اور یہ ملک کے سمت کو طئے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک تنوع والا ہے اور یہاں پر اتحاد ہونا چاہے۔ ملک کا وجود ہمیشہ قائم رہے گا اور سیاسی رہنما آتے جاتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details