اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

عام انتخابات میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے طلبا کی انوکھی پہل - راج کمار

بارہ بنکی میں حق ووٹنگ فیصد میں شرح بڑھانے کے لیے فن مصوری کے طلبہ نے بڑی پہل کی ہے، اس فن کے سیکھنے والے ایک طالب علم نے ووٹنگ بیداری کے لئے اپنے پورے جسم پر رنگ کرواتے ہوئے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

طلبا کی انوکھی پہل

By

Published : Apr 16, 2019, 11:42 PM IST

حق رائے دہی میں اضافہ کے لیے ضلع میں کئی طرح کے پروگرام منعقد کرائے جا چکے ہیں۔ لیکن فن مصووری کے ٹیچرس نے اس کے لیے ایک انوکھا راستہ اختیار کیا ہے۔

اس فن کے ایک طالب علم طلبہ راج کمار نے اپنے پورے جسم پر رنگ کروایا ہے اور اس مصوری میں ووٹر بیداری مہم والے جملے لکھائے ہیں۔

طلبا کی انوکھی پہل

جسم رنگانے والے راج کمار نے کہا کہ لوگ اپنا کام چھوڑ کر حق رائے دہی کرنے بچتے ہیں اور انھوں نے خود سے شرم کو نکال کر باڈی پینٹ کرایا ہے۔ تاکہ لوگوں تک یہ پیغام جاسکے کہ وہ بھی بلا جھجک ووٹنگ کرنے جائیں۔

جسم رنگنے والے فن مصوری کے ٹیچر ونود سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کا کام ہی ہے نئے خیالات کو عملی جامہ پہنانا اور اسی وجہ سے ان کے ذہن میں جسم رنگنے کا خیال آیا۔

ونود سنگھ کہتے ہیں کہ اگر وہ ٹی شرٹ وغیرہ رنگتے تو شاید لوگ متوجہ نہیں ہوتے لیکن جسم رنگنے کا نایاب خیال لوگوں پر زیادہ اثر انداز ہورہا ہے۔

بارہ بنکی میں انتظامیہ نے 90 فیصد ووٹنگ کروانے کا ہدف طئے کیا ہے۔ سویپ کوآرڈینیٹر پردیپ سارنگ کو امید ہے کہ فن مصوری سے وابستہ ان تمام لوگوں کی مہم سے بارہ بنکی کا ووٹنگ فیصد 90 فی صدی تک پہنچ جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details