ہفتہ اور اتوار پبلک سیکٹر بینکس کھلے رہیں گے
سرکاری بینکوں نے مالی سال کے اختتام کے موقع پر کام مکمل کرنے کے لے ہفتہ اور اتوار کے دن مسلسل کام کرنے کا فیصلہ لیا۔
ہفتہ اور اتوار پبلک سیکٹر بینکس کھلے رہیں گے
ہفتہ اور اتوار کو پبلک سیکٹرس بینکس مسلسل کام کریں گے، تاہم ہفتہ کی شام چار بجکر تیس منٹ تک عوامی لین دین کا عمل ہوگا۔ بعد ازاں شام اٹھ بجے سے لیکر اتوار کی شام چھے بجے تک صرف سرکاری معاملات سے متعلقہ امور پر کام ہوگا۔
مارچ اکتیس کو مالی سال کا اختتام ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرکاری بینکس نے باقی کام کو مکمل کرنے کیلئے زائد وقت دینے کا فیصلہ کیا۔