اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

شیخ حسینہ پرحملہ کرنے والوں کوسزائے موت - بنگلادیش

بنگلہ دیش کورٹ نے 25 برس قبل وزیراعظم شیخ حسینہ پر حملہ کرنے کے الزام میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے نوکارکنان کو سزائے موت اور 25 کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

شیخ حسینہ کو قتل کرنے کی سازش، نو بی این پی رہنماوں کو سزائے موت کا حکم

By

Published : Jul 4, 2019, 10:34 AM IST

بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کے مطابق عدالت نے دیگر 13 کو 10 برس کی سزا سنائی ہے اور ایک لاکھ روپیے کا بھی جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس معاملے میں کل 52 ملزمین تھے جن میں سے 33 سماعت کے دوران عدالت میں موجود تھے۔

شیخ حسینہ 23 ستمبر 1994 میں ملک گیر مہم کے دوران ریل سے سفر کر رہی تھیں اور پبنا ایشواڑی کے مقام پر حملہ آوروں نے ان پر جان لیوا حملہ کیا جس میں وہ بچ گئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details