اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بانڈی پورہ کے لاپتہ استاد کے اہلخانہ کا احتجاج - احتجاج

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے لاپتہ استاد کے اہل خانہ اور دیگر احباب و اقارب نے ہفتہ کے روز اس کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بانڈی پورہ کے لاپتہ استاد کے اہلخانہ کا احتجاج

By

Published : May 18, 2019, 11:19 PM IST

بتادیں کہ بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا مشتاق احمد نامی ایک استاد 13 مئی سے لاپتہ ہے۔

احتجاجیوں نے منتری گام کے نزدیک گریز۔
بانڈی پورہ سڑک کو بند کیا اور اس کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقعہ پر لاپتہ استاد کے بھائی منظور احمد نے بتایا ' 13 مئی کو مشتاق احمد گھر سے چونٹی مولہ جہاں وہ گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول میں بحیثیت استاد تعینات ہے، روانہ ہوا، جب وہ شام تک گھر وپس نہیں لوٹا تو ہم نے اس کی تلاش کے لیے تمام رشتہ داروں کو فون کیا'۔

منظور نے کہا کہ سکول کی ہیڈ ماسٹر کے مطابق مشتاق بانڈی پورہ تک اسی کے ساتھ تھا لیکن شام کو مشتاق احمد کا موبائیل بند آرہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بسیار تلاش کے بعد جب اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں چلا تو ہم نے پولیس اسٹیشن پیٹھ کوٹ میں اس کی بازیابی کے لئے ایک رپورٹ درج کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details