اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سوشل میڈیا پربابل سپریو کاٹوئٹ موضوع بحث - تبصروں

ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد بی جے پی رکن پارلیمان نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ 'آئے گا تو راہل گاندھی ہی' اس پوسٹ سے ہرکوئی حیران ہے۔

سوشل میڈیا پربابل سپریو کاٹوئٹ موضوع بحث

By

Published : May 21, 2019, 3:51 PM IST

پارلیمانی انتخابات سے متعلق جاری ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد سوشل میڈیا میں تبصروں کی لائن لگ گئی۔چند گھنٹوں میں پہ میڈیا پوسٹ ،میم ،تصاویر اور الیسٹریشنش سے بھر گیا۔

سوشل میڈیا پربابل سپریو کاٹوئٹ موضوع بحث
لوگوں نے سوشل میڈیا یکے بعددیگرے ایگزٹ پول سے متعلق پوسٹ اور ٹوئٹ کرنے شروع کردئیے۔ بی جے پی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ بابل سپریو نے کچھ ایسا ٹوئٹ کردیا کہ لوگ پڑھتے ہی حیران ہوگئے۔ان کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیاپربحث کا موضوع بن چکاہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیرکی۔انہوں نے اس تصویر میں لکھا تھا کہ آ ئے گا تو راہل گاندھی ہی۔بابل سپریو کی جانب سے کیا گیا یہ ٹوئٹ دیکھ کر تمام لوگ حیران ہو گئے۔لیکن اس ٹوئٹ کے نیچے چھوٹے الگاظ میں لکھا تھا کہ تھائی لینڈ ٹورازم۔اس کے بعد لوگوں کو اس کے بارے میں بابل سپریو کامقصد واضح ہو گیا۔بابل سپریو نے کہاکہ میں اسے شئیرکرنے سے خود کوروک نہیں سکا۔جس نے بھی یہ بنایا ہے وہ ماہر ہے۔اس سے قبل بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بابل سپریو نے عظم اتحاد کولے کرزبردست حملہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details