یکم مئی کو اعظم خاں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو بتائی گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے اعظم خاں کو جیل سے باہر لکھنؤ یا دہلی کے ہسپتال لے جانے کی کافی کوشش کی تھی لیکن اعظم خان نے اپنے آپ کو فٹ بتاتے ہوئے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا تھا۔ آج دوبارہ ان کی طبیعت بگڑنے پر لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔
اعظم خان کو میدانتا ہسپتال کے لئے روانہ کیا گیا - رکن پارلیمان اعظم خاں
ریاست اترپردیش کے رامپور سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کو سیتا پور جیل سے میدانتا ہسپتال لکھنؤ میں داخل کرانے کے لیے ایمبولینس کے ذریعہ روانہ کر دیا گیا ہے۔
دراصل 14 ماہ سے سیتاپور جیل میں قید اعظم خاں سے متعلق یکم مئی کو سیتاپور جیل انتظامیہ کی جانب سے خبر آئی تھی کہ اعظم خان کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں جس کے بعد سیتاپور کے افسران نے ان کو جیل سے باہر لکھنؤ یا دہلی کے ہسپتال میں علاج کے لئے لے جانے کی کوشش کی تھی حالانکہ اعظم خاں نے خود کو فٹ بتاتے ہوئے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن آج ایک مرتبہ پھر جیل انتظامیہ کی جانب سے خبر آئی ہے کہ اعظم خاں کی طبیعت بگڑی ہے جس کے بعد ان کو لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔
حالانکہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ اعظم خاں کی طبیعت کتنی بگڑی ہوئی ہے۔ رامپور میں اعظم خاں کے حامی ان کی صحتیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔