اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وزن کم کرنے کے لیے چاول چھوڑنا ضروری نہیں - Diet Plan

وزن جادو کی چھڑی سے کم نہیں ہوتا ہے، وزن کم یا زیادہ رہنا فکر کی بات ہے اور دونوں کے لیے انسان کی جدوجہد جاری رہتی ہے۔

کیا وزن کم کرنے کے لیے چاول چھوڑنا ضروری ہے

By

Published : Jun 25, 2019, 2:07 PM IST

کھانے میں گرماگرم چاول کسے پسند نہیں ہے۔ بھارت کی 50 فیصد آبادی کو چاول بے حد پسند ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں چھ ہزار سے زائد قسم کے چاول کی کھیتی ہوتی ہے۔

لیکن جب وزن کم کرنے کی بات آتی ہے تو ہر کوئی سب سے عام اور سادہ مشورہ چاول کھانا چھوڑ نے کا دیتا ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ بس چاول کھانے سے آپکا وزن بڑھتا ہے۔اسی طرح ایسا بھی نہیں ہے کہ چاول نہ کھانے سے آپ کا وزن کم ہونے لگے گا۔

جب تک آپ کی ڈائٹ بیلینسڈ ہے اور کوئی بیماری نہیں ہے تب آپ کو چاول یا روٹی کے لیے زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزن کسی جادو سے کم نہیں ہوتا ہے۔ وزن کم یا زیادہ رہنا فکر کی بات ہے اور دونوں کے لیے انسان کی جدوجہد جاری رہتی ہے۔

آپ کے لیے چاول اچھا ہے یا برا یہ استعمال پر منحصر ہے۔

کون سی قسم کا چاول ہے،کتنی کیلو ری ہوتی ہے، چاول پکانے کا طریقہ کیا ہے،کب کھا سکتے ہیں ، کب نہیں کھانا ہے چاول؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details