ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تاہم آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی اور محض 2.3 اوورز میں 16 رنز پر ایک وکٹ کا نقصان ہوا۔
جبکہ ڈیوڈ وارنر اور خواجہ میدان میں ہیں۔
اس مقابلے میں دونوں ہی ٹیمیں جیت کی دعویدار ہیں اور کسی کو کم نہیں کہا جا سکتا۔ اس مقابلے میں چمپئن آسٹریلیا کا بھی اصل امتحان ہوگا کہ اس کے کھلاڑی اپنا خطاب بچانے کے لئے کتنے تیار ہیں۔
آسٹریلیا نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے اسی میدان میں پاکستان کو ڈھیر کرنے کے بعد سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔