پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن شوپیان پر گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر زور دار دھماکہ کے ساتھ پولیس اسٹیشن کے باہر پھٹ گیا۔ تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شوپیان: پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ سے حملہ - پولیس اسٹیشن پر حملہ
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر ایک گرینیڈ پھینکا اور فائرنگ کی۔
ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کی، تاہم عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔
فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔