اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سری لنکا میں ہلاک شدہ افراد کو خراج - attack

سری لنکا میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں 300 افراد ہلاک اور500 سے زائد زخمی ہوئے۔ ان حملوں کی دنیا بھر میں سخت مذمت کی جارہی ہے۔

سری لنکا میں ہلاک شدہ افراد کو خراج

By

Published : Apr 23, 2019, 10:48 PM IST

سری لنکا میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریان سے اظہار یکجھتی کرتے ہوئے ملک کی مختلف مسلم جماعتوں نے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔

دارالحکومت دہلی میں ملک کی بڑی مسلم جماعتوں میں جمعیت علماء ہند ،جماعت اسلامی اور انڈیا مسلم مجلس مشاورت، اقلیتی کمیشن انڈیا اگینسٹ ہیٹ سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سری لنکا کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔

سری لنکا میں ہلاک شدہ افراد کو خراج

کرناٹک کے دار الحکومت بنگلور میں قدیم سٹی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا مقصود عمران نے کہا کہ دہشت گردوں کا کسی دین یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں. انہوں نے عوام الناس کو یہ پیغام دیا کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی و نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں.

وہی کانپور میں پاسٹرس ایسوسی ایشن کے ارکان نے شکچہک پارک میں سری لنکا میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج پیش کیا اور اس دہشت گردی کو جڑ سے مٹانے کے لئے متحد ہونے کی اپیل کی۔

راجستھان کے دار الحکومت جئے پور میں بھی سری لنکا میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج پیش کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details