اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'دہلی کو مکمل ریاست بنانے کی ضرورت' - عام آدمی پارٹی

لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی مشرقی دہلی سے امیدوار آتشی کے ساتھ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت۔

عام آدمی پارٹی کی مشرقی دہلی سے امیدوار آتشی مارلینا

By

Published : Apr 30, 2019, 9:41 PM IST

Updated : May 2, 2019, 3:52 PM IST

عام آدمی پارٹی کی مشرقی دہلی سے امیدوار آتشی نے کہا کہ 'دہلی کو سب سے زیادہ ضرورت ایک مکمل ریاست بننے کی ہے'۔

جب تک دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ نہیں مل جاتا تب تک دہلی کی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ ہم کچھ بھی کریں تو مرکزی حکومت اسے منظوری نہیں دے گی۔

آتشی نے بتایا کہ 14 ایسی فائلز جن میں لوک پال جیسے بل شامل ہیں، وہ بھی منظوری کی راہ تک رہے ہیں۔

آتشی نے انہیں یہودی کہے جانے پر کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب کانگریس کے پاس کچھ بھی نہیں بچا تو انہوں نے میرے نام کو بنیاد بنا کر لوگوں میں مذہب کی سیاست کھیلنے کی کوشش کی ہے۔

اس سے صاف ظاہر ہے کہ کانگریس نے انتخابات سے پہلے ہی اپنی ہار کو تسلیم کرلیا ہے، کیوں کہ وہ ڈری ہوئی ہے۔

Last Updated : May 2, 2019, 3:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details