اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بنگلہ دیش میں آتشزدگی، 19 ہلاک - At Least 19 Die in Office Tower Fire in Dhaka Bangladesh and 73 injured

ڈھاکہ کی ایک 22 منزلہ عمارت میں خطرناک آتشزدگی سے 19 افراد ہلاک جبکہ 73 سے زائد زخمی ہوگئے،علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔

بنگلہ دیش میں آتشزدگی

By

Published : Mar 29, 2019, 10:49 AM IST

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک 22 منزلہ عمارت میں گذشتہ دنوں اچانک آگ لگ گئی، جھلسنےسے 19 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ جان بچانے کی کوشش میں 22 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے والے چھ افراد نے بھی دم توڑ دیا، تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بنگلہ دیش میں آتشزدگی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 65 افراد کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، جبکہ دوسری جانب عمارت سے لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ڈھاکہ پولیس چیف اسد الزماں میاں نے 73 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ تمام افراد کو ہسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔

بنگلہ دیش میں آتشزدگی

واضح رہے کہ عمارت سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھی لوگوں کو نکالا جارہا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے ٹی وی کیبل کی تاروں سے لٹک کر عمارت سے نکلنے کی کوشش کی اور اپنی جانیں بچائیں۔

مقامی ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ 'جیسے ہی فائر الارم بجا، میں فوراً عمارت سے باہر نکل آیا، لیکن میرے بہت سے ساتھی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں'۔

دوسرے ایک اور شخص نے بتایا کہ میرے چچا اور ان کے ساتھ دو افراد نے عمارت سے چھلانگ لگائی تھی، چچا کے ہاتھ پاؤں ٹوٹ گئے، اور ان کی آنکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ تین ہسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق عمارت سے جان بچانے کی کوشش میں چھلانگ لگانے والے ہلاک چھ افراد میں ایک خاتون بھی شامل تھیں، جبکہ ان میں ایک شخص کا تعلق سری لنکا سے بتایا جارہا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل ذوالفقارالرحمان کے مطابق عمارت کے اندر آگ بجھانے والے آلات موجود نہیں تھے۔

یاد رہے کہ رواں برس 21 فروری کو ڈھاکہ اولڈ کوارٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ جون سنہ 2010 میں بھی آتشزدگی سے بنگلہ دیش میں 123 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details