اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آتشزدگی میں نجومی کی موت - علاقے میں افراتفری

کولکاتا کے کیشٹوپور کے ایک مکان میں بھیانک آتشزدگی کے واقعے میں نجومی کی موت ہوگئی.

آتشزدگی میں نجومی کی موت
آتشزدگی میں نجومی کی موت

By

Published : Nov 1, 2020, 3:36 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی کولکاتا کے کیشٹوپور میں واقع ایک مکان میں بھیانک آگ لگ گئی. اس واقعے کے سبب علاقے میں افراتفری میچ گئی.

اس دلدوز واقعے میں نجومی شدید طور پر جھلس گیے.ہسپتال لے جانے پر ڈاکڑوں نے ان کی موت کی تصدیق کی.

ذرائع کے مطابق کیشٹوپور میں واقع ایک مکان میں بھیانک آگ لگ گئی .مقامی باشندوں کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کو دی گئی.

فائر بریگیڈ کے چار انجنوں کی مدد سے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا. مقامی باشندوں نے فائر بریگیڈ والوں کی بھرپور مدد کی.

فائر بریگیڈ کے اہلکاروَں نے کھڑکی توڑ کر مکان میں داخل ہوئے اور نجومی کو تشویشناک حالت میں باہر نکالا گیا.

نجومی کو جھلسی ہوئی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکڑوں ان کی موت کی تصدیق کی.

فائر بریگیڈ کے ایک آدھا کا کہنا ہے کہ نجومی کی نجومی کی شناخت جینتو چودھری کے طور پر ہوئی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوئی ہے. قیاس یے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا ہے.


واضح رہے کہ کولکاتا اور اس کے اطراف میں اکتوبر مہینے میں آتشزدگی کے واقعے پیش آئے جس میں تین افراد کی موت ہوئی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details