اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سپاہی ناجائز وصولی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار - مغر بی بنگال

ناکہ چیکینگ کے دوران بھانگڑتھانے کے اے ایس آئی رنگداری وصولی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں کیمرے میں قید ہوگئے۔

اے ایس آئی وصولی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

By

Published : May 3, 2019, 3:43 PM IST

مغر بی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگڑتھانہ علاقے میں واقع بانسنتی ہائی وے بوجرہاٹ کے قریب اے ایس آئی نرنجن داس کی قیادت میں ناکہ چیکینگ مہم چل رہی تھی۔چیکینگ کے دوران اے ایس آئی گاڑی والوں سے زبردستی رنگداری وصولی کررہے تھے تبھی بس میں سوارکسی مسافرنے ان کی ویڈیو بنالی جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔


اے ایس آ ئی کی ہدایت پر ویڈیوبنانے والے شخص الوکیش منڈل کوگرفتارکرکے تھانے لے جایاگیا۔جہاں انہیں ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کو کہا گیا۔


باشندوں کاکہناہے کہ جنوبی24 پرگنہ کے بیشترعلاقوں میں ناکہ چیکینگ کے دوران پولیس والے زبردستی وصولی کرتے ہیں۔ مخالفت کرنے پرلوگوں کو گرفتاربھی کرلیاجاتاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details