اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'بی جے پی نے صرف مورتیوں کو بدلوانے کا کام کیا' - نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ

ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی ۔

'بی جے پی نے صرف مورتیوں کو بدلوانے کا کام کیا'

By

Published : Apr 11, 2019, 9:41 PM IST

کانگریس امیدوار جیوتی کلکرنی کے پرچہ نامزدگی کے بعد اشوک گہلوت نے عوام سے دوران خطاب کہا کہ وسندھرا حکومت نے صرف چوراہوں پر لگی مورتیوں کو بدلوانے اور خوبصورت بنانے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مودی حکومت ہمارے ہی لوگوں کے گھروں پر چھاپہ ڈالنے کو کہہ رہی ہے۔ جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

'بی جے پی نے صرف مورتیوں کو بدلوانے کا کام کیا'

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں کانگریس کی حکومت بنی تو نوٹ بندی بدعنوانی کی جانچ ہوں گی۔

نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کہا کہ بی جے پی اپنے انتخابی منشور میں 2024 کی بات کرتے ہیں لیکن 2014 میں کیا کام کیا ہے اس بارے میں ان کے پاس کچھ بھی جواب نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details