اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بھاٹ پاڑہ سے بم بر آمد - کمشنر

بیرکپور کے ڈی سی زون ون کمشنرکی قیادت میں بھاٹ پاڑہ اورا س کے اطراف چھاپہ ماری کے دوران 50 سے زائد تازہ بم برآمد کیے گئے ہیں۔

بھاٹ پاڑہ سے بم بر آمد

By

Published : Jun 24, 2019, 2:58 PM IST


بیرکپور کے ڈی سی زون ون کمشنر کی قیادت میں بھاٹ پاڑہ میں خصوصی چھا پہ ماری مہم چلائی گئی۔ریلوے لائن اور اس کے آس پاس سے پولیس نے ایک درجن سے زائد تازہ بم بر آمد کئے گئے۔تلاشی مہم اب بھی جاری ہےْ

بھاٹ پاڑہ سے بم بر آمد

بیرکپور کے ڈی سی زون ون کمشنر اجے ٹھاکر کاکہناہے کہ فسادزدہ علاقوں میں آئندہ دنوں میں بھی چھاپہ ماری مہم چلائی جائے گی ۔اس کے علاوہ غیر قانونی طور پرہتھیار رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروا ئی کی جائے گی۔

بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں۔ لوگ دہشت کے سائے سے باہر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال پولیس عام لوگوں کی سیکورٹی کے لیے پرممکن کوشش کر رہی ہے۔اس میں ہمیں کامیابی بھی مل رہی ہے۔بھاٹ پاڑہ میں دہشت کا ماحول ختم کرنا ہی ہمارا اصل مقصد ہے۔

پولیس کمشنر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پوری طرح سے جب تک حالات معمول پر نہیں آ ئیں گے اس وقت پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details