اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آرمی اسکول 'اشوک چکر نذیر احمد' کے نام سے منسوب - آرمی گڈول اسکول

جنوبی کشمیر میں ایک تقریب کے دوران فوج کی شمالی کمانڈ کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ 'کچھ عناصر ماحول کو بگاڑنے کی کوششوں میں رہتے ہیں لیکن کشمیر کے جاں باز نوجوانوں نے ان کوششوں کو ہمیشہ ناکام بنایا ہے۔''

آرمی اسکول اشوک چکر نذیر احمد کے نام سے منسوب

By

Published : Jun 24, 2019, 5:12 PM IST

ضلع اننت ناگ کے اجرو، قاضی گنڈ میں آرمی گڈول اسکول کو شہید لانس نائیک نذیر احمد وانی کے نام سے منسوب کرنے کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد جی او شمالی کمانڈ نے ان باتوں کا اظہار کیا۔

آرمی اسکول اشوک چکر نذیر احمد کے نام سے منسوب

لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ ’’نذیر وانی نے ملک کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک کا نام روشن کیا۔ اور اسطرح سے وہ کشمیر کے پہلے ایسے شخص بن گئے جنہیں بہادری کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ’اشوک چکر‘ سے نوازا گیا۔‘‘

واضح رہے کہ لانس نائیک نذیر احمد بٹہ پورہ، شوپیاں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک تصادم میں ہلاک ہوئے تھے۔

تقریب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ ’’کشمیر میں بچوں کو عہد طفلی سے ہی ایک صحیح راستے پر چلنے کی ترغیب دینے کے لئے فوج سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، ایسے میں فوج کی جانب سے آرمی گڈول اسکولوں کا قیام ان ہی اقدامات کی ایک کڑی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں اسطرح کے لگ بھگ 46 اسکول فوج نے مختلف مقامات پر قائم کئے ہیں۔ جہاں پر بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ مناسب کونسلنگ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کا کہنا تھا کہ ’’کشمیر میں آپریشنز کے دوران فوج ہر طرح کے ایس او پی اور ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھ کر ہی کام کرتی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے لگاتار آرمی اسکولوں میں کام کر رہے اساتذہ اور زیر تعلیم بچوں اور انکے والدین کے خلاف آئے روز دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کئے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details