بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مُکند نراونے دورہ روزہ دورہ پر سرینگر پہنچے اور علاقے میں قائم فوجی یونٹس اور فارمیشن کا جائزہ لیا جبکہ فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر جنرل ناروانے کے ہمراہ ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی اور چنار کارپس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے بھی موجود تھے۔
دورہ کے دوران فوج کے سربراہ کو مقامی کمانڈرز کی جانب سے صورتِحال سے متعلق اہم جانکاری دی اور عسکریت پسندوں کی شناخت اور گرفتار کرنے سے متعلق کئے جارہے اقدامات سے بھی واقف کروایا گیا۔ وہیں مقامی نوجوان کی جانب سے عسکری صفوں میں شامل نہ ہونے کے سلسلہ میں کی جارہی کاروائیوں اور سرنڈر پالیسی کے حوالے سے بھی جانکاری دی گئی۔