اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گرمائی تعطیل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، اسکول، مرکز، یونانی میڈیسن اور میڈیسن کی گرمی کی تعطیل کا اعلان ہو گیا ہے۔

By

Published : Apr 24, 2019, 3:21 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گرمائی تعطیل کا اعلان

اے ایم یو اور اس کے تمام سینٹرز میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اے ایم یو کے دیگر مرکز ملاپورم، مرشدآباد اور کشن گنج میں تین جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹی رہے گی۔ جبکہ اے ایم یو اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹی 16 مئی سے نو جولائی تک رہیں گی۔

فیکلٹی آف میڈیسن میں استادوں کی گرمی کی چھٹیاں دو مرحلوں، 18 مئی سے 23 جون اور دوسرا مرحلہ 25 جون سے 31 جولائی تک ہوگا۔
جبکہ ایم بی بی ایس طلباء کی چھٹیاں 20جون اور بی ڈی ایم طلبہ کی چھٹیاں 11 جون سے 30 جون تک رہیں گی۔

فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں استادوں کی چھٹیوں کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے 21 جون اور دوسرا مرحلہ 22 جون سے 28 جولائی ہوگا۔ بی یو ایم ایس اور پری طب کے طلبہ کی گرمیوں کی چھٹیاں 21 مئی سے 9 جون تک ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details