آندھراپردیش میں کابینہ کی تشکیل کی تیاریاں - انتخابی منشور
وزیر اعلی آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی اس ماہ کی آٹھ تاریخ کو اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔
Andhra perdesh
اس سلسلہ میں جنگی خطوط پر تیاریاں جاری ہیں۔
حلف برداری تقریب کے بعد 10 جون کو کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوگا۔
اس اجلاس میں حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کی جانے والی روداد ترتیب دی جائے گی۔
اور 12 جون کو اسمبلی کا آغاز ہوگا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلی جگن موہن ریڈی اسمبلی میں اپنے انتخابی منشور کے حوالہ سے خطاب کرئں گے اور منشور میں کئے ہر وعدہ کو پورا کرنےکاعوام کو تیقن دیں گے۔