ورچول اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے کہا کہ طبی عملے کے تمام افراد کی خدمات قابل ستائش ہے اور موجودہ کوویڈ بحران میں ان کی بے مثال خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرس اور دیگر عملے کے ارکان یہ جانتے ہوئے کہ یہ وبا مہلک ہے، خدمات انجام دے رہے ہے جو قابل تعریف ہے۔
وزیراعلیٰ نے طبی عملے کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ’طبی عملے کی بے لوث خدمات کےلیے میں ریاست کے عوام کی جانب سے انہیں سلوٹ کرتا ہوں‘۔ انہوں نے کرنول جنرل اسپتال کے ماہر ڈاکٹر کلادھر، وشاکھاپٹنم اسپتال کی نرس وجئے لکشمی اور نیلور جی جی اسپتال میں کام کرنے والے سریش بابو سے بات کی۔