اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اے یم یو ملازمین کے حالیہ دنوں میں فوت ہونے والوں کے واجبات و فوائد کی ادائیگی ان کے اہل خانہ کو جلد از جلد کیے جانے کی کارروائی تیز کردی ہے۔
اے ایم یو: متوفی ملازمین کے واجبات کے فوری ادائیگی کا حکم - عبدالحمید
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے حالیہ دنوں میں ہلاک ہونے والے اپنے تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کے واجبات و فوائد کی ادائیگی ان کے اہل خانہ کو جلد از جلد کیے جانے کی کارروائی تیز کر دی ہے۔
Aligarh
رجسٹرار نے اس نوٹس میں اے ایم یو کے سبھی شعبوں و دفاتر کے سربراہوں سے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملازمین کے نام، عہدے اور دیگر تفصیلات مع دستاویزات، پینشن و سروس بک سیکشن جلد ازجلد فراہم کریں تاکہ آگے کی کاروائی فوری طور پر کی جا سکے۔